بنٹوال،3؍ ستمبر (ایس او نیوز) ناوورا میں اسکوٹر اور جیپ کے درمیان پیش آئے تصادم کی وجہ سے اسی گاوں کا رہنے والا عباس نامی 60 سالہ شخص فوت ہوگیا ۔
موصولہ رپورٹ کے مطابق یہ حادثہ ناوورا مسجد کے قریب پیش آیا ہے جس میں عباس کی اسکوٹر کو سامنے سے آنے والی جیپ نے ٹکر ماری اور وہ شدید زخمی ہوگیا ۔ حالانکہ علاج کے لئے اسپتال میں منتقل کیا گیا تھا مگر علاج کارگر نہ ہونے کی وجہ سے اس نے دم توڑ دیا ۔ میلکار پولیس اسٹیشن میں کیس درج کر لیا گیا ہے۔